کوہلو، سرکاری دفاتر میں عملہ غائب، عوامی مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں

کوہلو:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سرکاری دفاتر میں سرکاری آفسیران کی عدم موجودگی سے عوامی مسائل میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں افسران کی عدم موجودگی سے عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے کچھ دفاتر تو کئی ماہ سے بند پڑ گئے ہیں اور چند دفاتر میں صرف کلرک دفتر کھل کے بیٹھ جاتے اور عوامی مسائل اور کام سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں ان دفتر میں ڈپٹی کمشنر آفس، بی اینڈ آر، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ کے علاوہ کئی سرکاری دفاتر میں زنگ آلود تالے لگ گئے ہیں دفاتر کی بندش سے عوامی مسائل میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکٹریری بلوچستان سے پر زور اپیل کی کہ ان غیر حاضر افسران کا فوری طور پر تنخواہیں روک کر قانونی کارروائی عمل میں لاکر فوری طور پر انھیں ٹرانسفر کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے نئے ڈیوٹی کے پابند افسران تعینات کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں