تاریخ میں پہلی بارمحکمہ کھیل کی جانب سے کثیر تعمیراتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،زبیدہ جلال

کوئٹہ:وفاقی وزیر قومی دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں کھیلوں اورمحکمہ کی جانب سے تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارمحکمہ کھیل کی جانب سے کثیر تعمیراتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس اور چھوٹیبڑے شہروں میں فٹسال گراؤنڈز کی تعمیرقابل تعریف اقدام ہے جس سے دور دراز پسماندہ علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی بین الاقوامی معیار کے گراؤنڈز میں کھیلنے کیمواقع ملیں گے اور مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹس ہیڈکوارٹرز صوبائی دارالحکومت ودیگر علاقوں میں کھیلوں کے مختلف پروگراموں کے انعقاد قابل تعریف ہیں اس سے بیشتر صوبائی سطح پرمحکمہ کھیل اور افسران کی تعریف ہوتی تھی مگر اب ان اقدامات کی وفاقی سطح پر بھی پذیرائی ہورہی ہے خصوصاََ وومن کرکٹ لیگ کے کامیاب انعقاد پر سب متعرف ہیں بعدازاں ممبر صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے بھی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان میر عمران گچکی سے ملاقات کی انہوں نیمحکمہ کھیل کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی جس قدر پذیرائی ہورہی ہے اگریہ ماضی میں ہوتی توصوبہ بھی کھیلوں کے میدان میں دیگر صوبوں کے برابر آچکا ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں