ایرانی قونصل جنرل کی محمودخان اچکزئی سے ملاقات

کوئٹہ:اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے قونصل جنرل حسن درویش وند کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور خطے میں امن وامان پر تبادلہ خیال کیا گیا اورعثمان خان کاکڑ کی فاتحہ خوانی وتعزیت کی تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے قونصل جنرل حسن درویش وندمحمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ آمد ملاقات کے موقع پرپاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں اور خطے میں امن وامان پر تبادلہ خیال کیااورعثمان خان کاکڑ کی فاتحہ خوانی وتعزیت کی اور اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، عبدالرؤف لالا، ڈاکٹر حامد اچکزئی، رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ زیرے،قادرآغا،خوشحال خان کاکڑ، فقیر خوشحال، ڈاکٹر امان اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں