بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہے،میر ضیالانگو
کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے زیارت کچھ موڑ کے مقام پر لیویز موبائل پر دھماکے کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرلی اورسماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ زیارت کچھ موڑ کے مقام پر لیویز موبائل پر دھماکے کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرلی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اس کے ذیلی اداروں کو معمول سے زیادہ متحرک اور فعال ہونا ہوگااورعوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ہم کسی صورت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہوں گے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہے ہم سب مل کر امن دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز اور قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو روکا نہیں جاسکتاپنجگور اور زیارت مانگی ڈیم کے مزدوروں کے اغوا اور لیویز فورس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے بلوچستان حکومت،سیکورٹی فورسز ملکر ان دہشت گرد وں کا قلعہ قمہ کیا جائیگا۔ انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی۔


