کابل ایئر پورٹ,3 دھماکے، 10 امریکی فوجیوں سمیت60ہلاک

کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں10امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک جبکہ 150افراد زخمی ہوگئے۔رائٹرز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں۔ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔زخمیوں کی تعداد کے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ ایئرپورٹ کے گیٹ پر ہوا اور دوسرا تھوڑے فاصلے پر بیرن ہوٹل کےقریب۔ کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پر ہینڈلنگ سینٹر میں موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وہاں سے انخلا کا عمل جلد ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں