چیف آف جھالاوان نے خود کو فریق بنا دیا،بس ٹر مینل کی زمین قانونی طورپر حاصل کی تھی، حاجی سعید لہڑی
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لہڑی قبیلے کے رہنما حاجی میر سعید لہڑی، میر لیاقت لہڑی ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف آف جھالاوان نے مختلف اخبارات میں بیان دیکر اپنے منصب کا احترام کرتے ہوئے لہڑی قبائل پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے آپ کو ایک فریق ثابت کردیا ہے۔ ہم اپنے حق محفوظ رکھتے ہوئے وضاحت کرتے ہیں انہوں نے اپنے ااپ کو فریق بنایا ہے۔ جسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے بیانات سے لہڑی قبیلے کے افراد کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ پہلے 22برسوں سے اس زمین پر بس ٹرمینل قائم ہے جو ہم نے قانونی طورپر حاصل کی تھی۔ جس کا اس سے قبل انہوں نے دعویٰ نہیں کیا آج ایک دم کس طرح موصوف کو یاد آیا انہوں نے کہاکہ یہ زمین ہماری ہے۔ جس کے تمام دستاویزات ہمارے پاس ہیں، انہوں نے کہاکہ محراب پندرانی کے افسوسناک واقعہ کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لواحقین کو انصاف ملے انہونے کہاکہ پولیس لہڑی قبائل کے معتبرین کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہے 12روز سے بیگناہ طورپر میر حشمت لہڑی جس کا ایف آئی آر ہونے کی نہیں انہیں حسب بے جا میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بصور ت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔


