سردار عطاء اللہ مینگل خیریت سے ہیں انتقال کی خبروں میں صداقت نہیں، سردار اخترمینگل

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما و بی این پی کے سرپرست اعلی سردار عطا اللہ خان مینگل کی وفات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل نے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سردار عطا اللہ مینگل بالکل خیریت سے ہیں۔ کسی بھی خبر سے پہلے اس کی تصدیق کرنا لازمی ہے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید علیل ہونے پر سردار عطا اللہ مینگل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں