سریاب روڈ پر ڈرامائی تعمیر وترقی کے نام پر عوام کو شدید ازیت میں مبتلا کردیا گیا ہے، ملک نصیر احمد شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر ڈرامائی تعمیر وترقی کے نام پر عوام کو شدید ازیت میں مبتلا کردیا گیا ہے 8مہینوں سے سریاب روڈ توسیع کے نام پر سڑک کو اکھاڑ پکاڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دھول مٹی اٹھنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وزیراعلیٰ جام کمال منظور نظر لوگوں کواسکیمات دے کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہاں کے منتخب نمائندوں سے علاقے کے لوگوں کی دل بدزن ہو ہزاروں روپے کی زمین چند پیسوں میں خرید کر عوام کے ساتھ ظلم زیادتی کی جارہی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکیج کے تحت سریاب روڈ کو سب سے کم حصہ دیا گیا ہے اور سریاب روڈ پر جاری توسیع کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے اور کئی مقامات ایسے ہے جہاں پر سڑکیں اکھاڑ پکاڑ کر ترقیاتی کام روک دیئے گئے ہیں اور آٹھ ماہ سے توسیع کے نام پر سریاب روڈ کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے جبکہ اس تمام تر صورتحال میں علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے اور سڑکوں کی تعمیر کے نام پر محض عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے اور سریاب روڈ پر اکھاڑ پکاڑ کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ چکا ہے کئی کئی گھنٹو ں تک سریا ب روڈ بند رہنا معمول بن چکا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا سریاب روڈ توسیع اور دیگر منصوبوں میں تعطل سے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہاں کے منتخب نمائندوں سے عوام کے دل بدزن ہوں انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ توسیع کے نام پر جو املاک اور زمینوں کی خرید وفروخت کی گئی ہے اس میں عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی برتی گئی ہے موجودہ سریاب روڈ پر ایک فٹ کی قیمت 10ہزار سے 15ہزارتک ہے مگر حکومت نے 7سو روپے فی فٹ کے عوض زمین کی خریداری کی ہے جوکہ حکومت کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثوب ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اس رویے پر خاموش ہیں بیٹھا جائیگا اسمبلی میں آواز اٹھائی جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو عدالتوں سمیت احتجاج کا بھی راستہ اختیار کیا جائے گا لہذا حکومت کو کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت کو بند کرکے رویہ درست کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں