کورونا میں شدت، مزید 120 افراد جاں بحق
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید120 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 120 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.83 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


