طالب علم سمیع مینگل کا قتل ثابت ہونے پر ملزمان کو قید کی سزا
نوشکی (نامہ نگار) کمشنر رخشان ڈویڑن کے کھلی کچہری میں منشیات فروشی کی شکایت کے بعد ملزمان کے ہاتھوں قتل ہونے والے بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم سمیع مینگل قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر سیشن جج نوشکی کی عدالت سے تین ملزمان کو مجموعی طور پر 29/29سال قید و جرمانے کی سزا تفصیلات کے مطابق مطابق سیشن جج نوشکی نذیر احمد خجک کی عدالت نے شہید سمیع مینگل قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان رحمت اللہ. سمیع اللہ اور محمد علی کو زیر دفعات 302,337A2/337F2/337H2/147/148149/اور34Pکے تحت عمر قید پچیس سال دیگر دفعات میں چار سال مجموعی طور پر 29/29سال قید عرش و دیت کی سزا سنا دی جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر ایک ملزم جہان شاہ کو بری کر دیا پراسیکویشن کیجانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان میر نوروز خان مینگل ایڈووکیٹ اور ڈی پی پی نوروز جوہر بلوچ نے کیا
Load/Hide Comments


