وائس چانسلر کی توسیع منسوخ کی جائے،تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج

کوئٹہ:تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے رہنماں پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی وردک،وائس چیئرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ،ڈاکٹرفضل سخی اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے نئے وائس چانسلر کی تقرری جلد عمل میں لائی جائے سابقہ وائس چانسلر کا احتساب کے بجائے توسیع دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔میڈیکل یونیورسٹی کی تباہی کے ذمہ داروں کو مزید تباہی کی اجازت دینا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔گورنر بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ وائس چانسلر کو فوری ہٹایا جائے آئین کے مطابق وائس چانسلر کا دورانیہ مکمل ہوچکا ہے صوبے میں علم دوست ماہر تعلیمات میڈیکل کے شعبے میں کی کمی نہیں اس کے باوجود توسیع دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اگر وائس چانسلر کی توسیع منسوخ نہ کی گئی تو بھر پور احتجاج کرینگے اور مطالبات منوائے بغیر کسی صورت احتجاج موخر نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں