سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے،خدمت کرنا ہمارا کام ہے، محمد خان لہڑی

ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ سیاست خدمت کا نام ہے اور خدمت خلق اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ کاموں میں سے ایک ہے ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کر کے ہمیں تیسری مرتبہ کامیاب کر کے خدمت کا موقع دے رہی ہے آنے والے 2023؁ء کے عام انتخابات میں ہم کارکردگی اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے اور انشاء اللہ عوام کی ترقی و خوشحالی کو یہ تسلسل جاری رکھیں گے ڈیرہ مراد جمالی ٹو فیض آباد کا کام تیزی سے جاری ہے اس میگاپروجیکٹ کی تکمیل سے نصیر آباد میں ترقی کی نئی راحیں کھلیں گی عوام کو آمدرفت کی سہولیات میسر ہوں گی ہم نے عوام کی خدمت کا تہہ کر رکھا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جاری تسلسل سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو عوامی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہیں ہمارا یہ ترقی کا وژن جاری و ساری رہے گا منجھوشوری ٹو مگسی شاخ 60ڈپ تک روڈ مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں حلقہ پی بی 12تمبو کے تمام دیرینہ مسائل جن میں صحت تعلیم مواصلات تعمیرات لوکل گورنمنٹ و دیگر شامل ہے کو ترجیح بنیاد پرحل کرکے عملی اقدامات اٹھا کر دیرینہ پسماندگی کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے انھوں نے کہاکہ تعلیم کے حوالے سے حلقہ انتخاب میں پرائمری مڈل ھائی سکولز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے اور علاقے کے غریب والدین کے مشکلات کا خاتمہ کردیاہے منجھوشوری سٹی سمیت علاقوں کے گاؤں گاؤں میں بلیک ٹاپ روڈز بناکر لوگوں کوسفری دشواریوں سے نجات دلایاہے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دیکر ان کے خاندان کے مستقبل کوترقی پر گامزن کردیا ہے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محنت و افرادی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس اقدامات اٹھاکر محکمہ کے ماتحت لیبر سکولز ووکیشنل سینٹر کالونیز و دیگر اداروں کو مزید فنگشنل کرکے عوام کی لگی ہوئی ان سے امیدیں پوری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں