افغانستان کا بحران، اشرف غنی غدار اور جو بائیڈن ذمہ دارہیں،فاطمہ گیلانی
کابل:گیارہ ماہ سے طالبان کیساتھ دوحہ مذاکرات میں شریک خواتین کے حقوق اور اسلامی قوانین کی ماہر فاطمہ گیلانی نے کہاہے کہ فغانستان کے سنگین بحران کے ذمہ داراشرف غنی اور جو بائیڈن ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے بم دھماکے سے کچھ دیر قبل فاطمہ گیلانی سے ان کی ملک کی صورتحال اور ان کے احساسات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں شدید صدمے میں ہوں کیونکہ ہمارا ملک اقتدار کی منتقلی کے مرحلے سے بہت قریب تھا کہ اشرف غنی صاحب نے تمام چیزوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں اپنی دولت کو محفوظ کرنے کے لیے تمام سیاسی عمل کو برباد کر دیا، ان کی اچانک روانگی سے جو افراتفری پھیلی اس کے نتیجے میں جو بحران مچا وہ تمام دنیا کے سامنے ہے
Load/Hide Comments


