خاران میں کورونا کے دو کیسز سامنے آ گئے

خاران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شیخ زید ہسپتال خاران میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دوافراد کی ابتدائی رپورٹ مثبت آنے کے خاران میں خوف وہراس پھیل گیا ۔۔تفصیلات کے مطابق خاران کے مضافات اور مختلف علاقوں میں تبلیغی جماعت کے 134 افراد پر مشتمل 12 جماعتیں آئے ہیں اور ان کے شیڈول کے مطابق ان کی تشکیل ہوئی ہے گزشتہ دنوں میں ایک جماعت کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ زید ہسپتال خاران میں اسکریننگ کی گئی اور دو افراد کی ٹیسٹ بجھوائے گئے جو ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو افراد جنکا تعلق نوشہرہ فیروز اور خیبر ایجنسی سے ہے جن کے رپورٹ مثبت آئے ہیں جنکو ہسپتال میں قائم آئیسولیش وارڈ میں منتقل کردیا جبکہ ان باقی جماعت کے 23ساتھیوں کو قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں ۔خاران میں کوروناوائرس کے دو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شیخ زید ہسپتال خاران کی کنٹرول ایف سی خاران نے سنبھال لی ہے ڈاکٹروں کے علاوہ باقی لوگوں کی نقل وحمل بند کردی گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی عارف بیوروچیف ڈیلی انتخاب خاران

اپنا تبصرہ بھیجیں