بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کئیر کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، ربابہ بلیدی
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کئیر کمیشن قائم کر دیا گیا ہے ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کے لئے موثر قانون سازی کی گئی ہے کوویڈ ویکسین کی رجسٹریشن میں تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بیک لاک ختم کردیا گیا ہے ویکیسن لگوانے کے باوجود تیکنیکی مسائل کی وجہ سے جن افراد کی "نیم” میں رجسٹریشن نہیں ہوسکی انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں مصدقہ ثبوت کی بناء پر پراسس کے تحت ان کا اندراج کر دیا جائیگا بلوچستان میں خسرہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خدشات کو دور کرنے کے لئے وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جاررہا ہے آئندہ بارہ روز تک چلڈرن ایمیونائزیشن کے نوے فیصد اہداف حاصل کر لئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز یہاں خسرہ مہم کی دوسری جائزہ پلاننگ میٹنگ سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا ویکسین کے لئے قانون سازی کی گئی ہے اس سے قبل کئی دہائی قبل محض خسرہ ویکسین کی قانون سازی کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ روٹین ایمیونائزیشن کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے اور سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وسائل خرچ کرنے کے باوجود غیر اطمیان بخش نتائج باعث تشویش ہیں ہمیں ان وجوہات کا جائزہ لینا ہوگا جو نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہیں دستیاب وسائل جس قدر بھی ہیں ان کا درست استعمال اشد ضروری ہے ہر ضلع میں افسران ایک دوسرے سے تعاون کریں اور عام آدمی کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر افسران کو بااختیار بنائیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جوابدہی کا موثر عمل بھی متعارف کرایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں وبائی صورتحال میں ای پی آئی کی تربیت یافتہ ٹیمیں کوئٹہ سے بھیجوائی جاتی ہیں تاہم اب ضلعی سطح پر افرادی قوت کو ٹرینڈ کیا جاررہا ہے جس کے بعد علاقائی ٹیمیں خود وبائی صورتحال سے نمٹ سکیں گی، پارلیمانی سیکرٹری صحت نے ایمیونائزیشن کے اہداف حاصل کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کم اہداف کے حامل اضلاع کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی پختہ عزم اور محنت سے طے شدہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایمیونائزیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے، اس موقع پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی، کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر غلام مصطفی، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اسفندیار شیرانی بھی موجود تھے بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایمیونائزیشن کے اہداف حاصل نہ کرپانے والے اضلاع کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے


