پاکستانی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ سیریز میں فیملی کو ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران قومی اسکواڈ کے ارکان کو فیملی ساتھ رکھنےکی اجازت دے دی۔
پی سی بی کے اعلامیےکے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچےگا، جہاں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردےگا۔
پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت دے دی ہے، امکان ہے کہ اسکواڈ کا اعلان 7 ستمبر تک کر دیا جائے گا۔
سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا، میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، میچ کی دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
سیریز میں شامل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا، میچ کی پہلی اننگز شام7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہےگی، میچ کی دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لےکر رات 10:10 بجے تک جاری رہےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں