لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور ریاستی ظلم کے یہ دھندے بند کیے جائیں،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:چیف آف ساروان سابق وزیراعلیٰ ورکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر جبری گمشد گیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام کہا ہے کہ دنیا میں 30اگست کو گمشدہ افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے،پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، ریاستی تشدد، ماورائے عدالت قتل اور مسخ شدہ لاشیں، اِن کی طرزِ حکمرانی ہے، گم شدہ افراد کو منظر عام پہ لایا جائے اور ریاستی ظلم کے یہ دھندے بند کیے جائیں
Load/Hide Comments


