طلباء رہنمائی کیلئے تقریبات کاانعقاد کیاگیا،بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا دوسرا مرکزی کمیٹی اجلاس زیر صدارت مرکزی وائس چیئرپرسن شبیر بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں مختلف فیصلے لییگئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرپرسن شبیر بلوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم کا بنیادی اساس ادارے سے وابسطہ وہی اراکین ہیں جو تنظیمی ڈسپلن اور اصولوں کو ہمہ وقت بالا رکھے ہوئے ہیں۔تنطیمی ڈسپلن کی پاسداری کرنے والے اور ادارہ جاتی رویوں کو تنظیم میں پروان چڑھانے والے اراکین تنظیم کی محکمی اور مضبوطی کا ضامن ہیں۔مخلص اور سنجیدہ اراکین تنظیمی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر انھیں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تنظیمی اور ادارہ جاتی رویوں کو پروان چڑھانے میں ادارے کی جانب سے منعقد تربیتی پروگرام ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے اراکین کی سیاسی تربیت اور فکری و علمی حوالے سے پختگی کیلیے جامع پالیسیاں ترتیب دی گئی جس کے باعث تمام زون تسلسل کے ساتھ اسٹڈی سرکل، لیکچر پروگرام اور سیمنار کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے طلبا کی رہنمائی کے لیے کیرئیر کونسلنگ پروگرام سمیت جامعات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جامعات میں طالبعلموں کے مسائل کا حل اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف تنظیم کی جانب سے جمہوری طرز طریقہ اپناتے ہوئے احتجاجی عمل کا راہ اپنایا گیاانھوں نے مزید کہا کہ تنظیمی پروگرام میں خلل ڈالنے کیلیے گزشتہ برس سے تنظیم کے خلاف مسلسل پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کاواحد مقصد تنظیمی اراکین میں ابہام پیدا کرتے ہوئے انھیں سطحی اور بے بنیاد بحث و مباحثے میں الجھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں