کوئٹہ مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ ایک زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پو لیس کے مطا بق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موسی کلیم نا می شخص جاں بحق ہو گیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے جبکہ غوث آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موسیٰ کلیم ولد سلیمان خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتول ضلع پشین کلی تراٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے غوث آباد گوبر میدانی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔


