کوئٹہ،ڈپٹی کمیشنر کی ویکسین نہ لگانے والوں کوپٹرول فراہمی بند کرنے کی ہدایت

کوئٹہ:کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کیلئے بری خبر،ضلعی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگانے والے شخص کوپیٹرول فراہم کرنے پرپابندی عائدکردی۔اس بات کااعلان ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے افراد کی پابندیوں میں مزید سختی کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے افراد کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد ہوگی کوئٹہ کے پٹرول پمپس پر کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے افراد کو پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ مزید پابندیوں کا مقصد شہری کو ویکسینشن کرانا ہے اس وقت عالمگیر وباء کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ویکسینشن کرانے میں ہے،انہوں نے کہاکہ ویکسینشن کرانے کیلئے آگاہی مہم بھی جاری ہے ویکسینشن نہ کرانے والے تاجروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے گزارش ہیں کہ ویکسینشن کرائیں۔بعدازاں پیٹرول پمپس کی جانب سے ویکسینشن نا کرانے والے افراد کو پٹرول فراہم نہیں کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے کوئٹہ جناح روڈ سنٹرل پٹرول پمپ بغیر ویکسینشن کے پٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگادی گئی پٹرول پمپ پر ویکسیشن کارڈ اور میسج چیک کیے جانے لگاانتظامیہ اور صوبائی حکومت کے احکامات کو فالو کرینگے۔منیجر سنٹرل پٹرول پمپ کے مطابق ویکسینشن نہ کرانے والوں کو پٹرول فراہم نہیں کرینگے پٹرول پمپ پر کی لمبی قطار پٹرول پمپ پر لگ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں