معاون خصوصی وزیراعظم شازین بگٹی کا قونصلیٹ جنرل ایران کوئٹہ کا دورہ
کوئٹہ: معاون خصوصی وزیر اعظم برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان نوبزادہ شاہ زین بگٹی و قونصل جنرل ایران حسن درویش وند دورہ ایران قونصل جنرل معاون خصوصی وزیر اعظم برائے مصالحت و ہم آہنگی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے قونصلیٹ جنرل ایران کوئٹہ کا دورہ کیا۔ا س موقع پر قونصل جنرل ایران حسن درویش وند اور دیگر اعلء حکام نے معاون خصوصی نوبزادہ شاہ زین بگٹی کو استقبال کیا۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دور حکومت میں ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات کو تاریخی فروغ ملا۔اور ایران کی نئی نومنتخب حکومت برادر مسلم ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ برادرانہ،تجارتی، ثقافتی تعلقات کی مزید فروغ دینے کا خواہشیں مند ہے۔اور خصوصآ "افغانستان سے امریکہ افواج کے انخلا کے بعد خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کاوشیں قابل ذکر و قابل قدر ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہے۔اور اسکی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ا س موقع پر باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان کرونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کے اقدامات زیر بحث آئے۔


