اوتھل، طلباء نے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا

اوتھل:گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اوتھل کے طلبا سراپا احتجاج، مقامی بسوں میں نہ اٹھانے کے باعث اوتھل کے قریب آہورہ کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہایر سیکنڈری سکول اوتھل کے طلبا سراپا احتجاج، مقامی بسوں میں نہ اٹھانے کے باعث اوتھل کے قریب آہورہ کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بلاک ہونے کے سبب کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی گاڑیوں کا زمینی رابطہ منقطع اور ٹریفک معطل ہوگیا۔ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں مسافر پھنس گے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ امیر بخش رونجھو اور گورنمنٹ ہایر سیکنڈری سکول اوتھل کے پرنسپل رضوان مرزا نے طلبا کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڑ عام ٹریفک کے کھول دیا گیا طلبا کا کہنا تھا ہمیں لوکل مسافر گاڑیاں نہیں اٹھاتی جس کی وجہ سے ہم بروقت سکول نہیں پہنچ پاتے جس سے ہماری پڑھائی میں خلل پڑتا ہے۔ حکومت ضلع کے واحد ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کو بس فراہم کرے تاکہ ہماری پڑھائی ضائع نہ ہو اور ہم لوگ بروقت سکول پہنچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں