سی پیک سبوتاژ کرنیوالے عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا جائے گا،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی سیکورٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے اس عزم کو دوہرایا کہ سی پیک سبوتاژ کرنیوالے عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا جائے گا۔ چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام بالخصوص افغانستان میں حالیہ پیش رفتوں کے تناظر میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور بطور سٹرٹیجک اتحادی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے چینی موقف کو دوہرا یا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں