زیارت کے علاقے مانگی ڈیم سے چھ روز قبل اغوا کئے گئے دو مزدور بازیاب

کوئٹہ:زیارت کے علاقے مانگی ڈیم سے چھ روز قبل اغوا کئے گئے دو مزدور بازیاب ہوگئے بازیاب ہونے والے دونوں مزدوروں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا،قائم مقام ڈپٹی کمشنر زیارت زاہد احمد نے بتایا کہ 25اگست کو زیارت کے علاقے مانگی ڈیم پر کام کرنے والے چار مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا جن میں سے دو کو فوری طور پر رہا کردیا گیا تھا تاہم دو مزدور انور شاہ اور برات خان اغوا کاروں کے قبضے میں تھے انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور زیارت لیویز کی مشترکہ کوششوں سے ہرنائی کے علاقے کھوسٹ زردآلو سے دونوں مغویوں کو بازیاب کرالیا گیاونوں مزدورو ں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیاانہوں نے بتایا کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے حالت کمزور ی کاشکار ہیں بازیاب ہونے والے دونوں مغویوں کا تعلق ضلع ژوب سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں