مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران محافظ فورس کے 2افراد جاں بحق
لاہور:صوبائی درالحکومت لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران محافظ فورس کے 2اہلکارجاں بحق ہو گئے۔سی سی پی او لاہور غلام محمودڈوگر کے مطابق مانگا منڈی قبرستان کے قریب ایک شہری سے ڈکیتی واردات کی کال موصول ہونے پر محافظ فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے، محافظوں کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن محافظوں نے ڈاکوں کا تعاقب جاری رکھا۔مانگا بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار عادل شاہ اور عباد ڈوگرجاں بحق ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں عادل شاہ کا تعلق موہلنوال سے جبکہ عباد چھانگا مانگا کے قریبی گاؤں واکھار کا رہائشی تھا۔بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل عادل شاہ کو سینے جبکہ عباد ڈوگر کو کنپٹی پر فائر لگے۔ اطلاع ملتے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری ہسپتال پہنچ گئے


