تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ سے باہر ہو رہے ہیں، کبیر محمد شہی

کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق سینیٹر میر کبیراحمدمحمد شہی نے کہاہے کہ تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ سے باہرہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے نیشنل پارٹی مزدوروں کسانوں،مظلوم قومیتوں اورکچلے ہوئے طبقات کی آوازہے۔ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر،سابق سینیٹرمیرکبیرمحمدشہی نے کراچی میں این پی سندھ اوربی ایس او پجارکے عہدیداروں اورمختلف ٹریڈیونیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی،سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجیدساجدی،مرکزی لیبرسیکرٹری مرزامقصود، مرکزی رہنما انجینئرحمیدبلوچ بی ایس اوکے رہنماظریف بلوچ،مزدوررہنمابابرسہل اورمنظورتنولی نے بھی خطاب کیا۔میرکبیراحمد محمدشہی نے کہاتحریک انصاف کی حکومت میں ملک کے عوام کیساتھ جوظلم اورزیادتیاں ہوئی ہیں انکی مثال ماضی کی آمرانہ حکومتوں کے دورمیں بھی نہیں ملتی انہوں نے کہاآج ملک میں مہنگائی،بیروزگاری اوربدامنی کاطوفان آیاہواہے روزگاراورگھردینے کے وعدے کرنے والوں نے اپنے تین سالہ دورحکمرانی میں لاکھوں مزدوروں کوبیروزگاراوربے گھرکیاان کے دورمیں ملک اندرونی اوربیرونی قرضوں کے پہاڑکے نیچے دب گیاہے انکی خارجہ پالیسی کایہ حال ہے کہ افغانستان میں رونماء ہونے والی تبدیلیوں پرپارلیمنٹ کااجلاس نہیں بلایاجارہاقومی سلامتی سے متحلق اہم فیصلے پارلیمنٹ سے بائرہورہے ہیں،ملک کے نظام عدل وانصاف کوسیاسی مخالفین کی بیخ کنی کیلیئے استحمال کیاجاتاہے ریاست شہریوں کی جان ومال اورعزت وناموس کی حفاظت کرنیمیں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے آبادی کی اکثریت کوخط افلاس سے نیچے کی زندگی گزارنے پرمجبورکردیاگیاہے ذرائع ابلاغ اورآزادی رائے کاگلہ گھونٹ دیاگیاہے نیشنل پارٹی کے نائب صدرنے کہاکہ ان مشکل ترین حلات سے نجات کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)امیدکی کرن ہے پی ڈی ایم کی تحریک کامقصدآٹاچوروں،چینی چوروں اورپٹرولیم مافیاسمیت دیگرتمام مافیازسے عوام کونجات دلاناہے انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی،حقیقی جمہوریت کی بحالی اورعوام کی حق حاکمیت کیلئے مصروف جدوجہدہیں اوراس گھمبیرصورت حال میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں اورزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں خصوصی طورپرٹریڈیونین تنظیموں کایہ بنیادی فرض بنتاہے کہ وہ آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کوایک طرف رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حقیقی جمھوریت کی بحالی اورایک ایسی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہدکریں جومسلمہ جمہوری اصولوں کے مطابق عوامی مسائل کوحل کرنے اورملک کوخوشحالی کی طرف گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں