ہم لوگوں کی خدمت کرنے آئے ہیں،ذبیح اللہ مجاہد

کابل افغانستان سے امریکی افواج کے 20 سال بعد مکمل انخلا کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قومی اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے افغانوں سے اپیل کی ہے کہ ’ہمیں اپنے اختلافات بھول کر متحد ہونا ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ملک کی حمایت نہیں کرے گی اگر لوگ متحدہ نہیں ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت تمام افغانوں کی نمائندگی کرے گی۔ انھوں نے ملک کو درپیش معاشی مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان عالمی برداری سے ’اچھے تعلقات‘ چاہتے ہیں اور ہر مسئلے کو دوستانہ طریقہ سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں