بسیمہ، زمین کے تنازعے پر تصادم، 3افراد زخمی

بسیمہ،بسیمہ دھماگ میں زمین کے تنازعے پر دو برادریوں میں تصادم ہو گیا۔ ڈنڈوں کے وار سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق بسیمہ کے علاقے دھماگ میں زمین کے تنازع پر سمالانی کے قبائل کے دو برادری آمنے سامنے ہو گئے لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے تین افراد اللہ بخش ولد عبد القادر پیر جان ولد عبد القادر حیات خان ولد حاجی عبداللہ زخمی ہو گئے زخمیوں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بسیمہ یو ایچ یو ہسپتال دھماگ منتقل کر دیا گیا ہے لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی جائے واقوع کیلئے روانہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں