ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی مکمل فعال ہونے کے تمام دعوے صرف بیانات تک محدود عوام اضطراب کا شکار
بولان:گرمیاں ختم ہونے کو ہیں ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی مکمل فعال ہونے کے تمام دعوے صرف بیانات تک محدود عوام شدید گرمیوں میں بجلی کی بحرانی کیفیت کی وجہ سے اضطراب کا شکار،افتتاح کا کام تعطل کاشکار ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کن وجوہات کی بناء پر گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہ ہوسکتا ادارے کیلئے سوالیہ نشان ایک سال کا عرصہ گزر ہوچکاتاحال گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہ سکارپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کے قیام اور تعمیراتی کام کے آغاز کے بعد عوام کی امیدیں جاگ گئیں کہ اس بار گرمیوں کے سیزن سے قبل ہی تعمیراتی کام پایہ تکمیل پر پہنچنے کے بعد باقاعدہ گرڈ اسٹیشن سے ڈھاڈر کے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی جبکہ بعض واپڈا ذرائع نے بھی گرڈ اسٹیشن کے کام کی تکمیل گرمیوں میں ہونیکی نوید سنائی لیکن پورا ایک سال ہونے کو ہے مگر تاحال گرڈ اسٹیشن کا کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے ڈھاڈر کے شہری بجلی بحران کی وجہ سے شدید اضطراب میں مبتلا ہیں واضح رہے کہ ڈھاڈر می بجلی کاشدید بحران ہے جہاں سردیوں اور گرمیوں میں وولٹیج بہت کم ہونے کی وجہ سے برقی آلات بھی کام کرنے سے جواب دے جاتے ہیں چونکہ ڈھاڈر گرم خطہ پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں گرڈ اسٹیشن کاقیام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی لیڈرسرداریارمحمد رند نے پورا کرکے عوام کے ساتھ کیئے گئے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کی ہے لیکن گرڈ اسٹیشن میں تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام کی امیدیں اب بھی گرڈ اسٹیشن کی افتتاح پر لگی ہوئی ہیں ڈھاڈر میں بجلی،گیس اور پانی اہم مسائل میں شمار ہیں سردیوں اور گرمیوں میں بھی گیس خود ساختہ بحران سے عوام ہمیشہ رلتے رہتے ہیں جبکہ پینے کا صاف پانی بھی حل طلب جبکہ بجلی گرڈ اسٹیشن کی افتتاح ہونے سے کم از کم بجلی بحران سے عوام کی جان چھوٹ سکتی ہے جوکہ یہاں کے عوام کا اہم ضرورت ہے ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی عدم افتتاح سے بجلی کی بحرانی کیفیت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے عوام بجلی کی کم وولٹیج غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تہرے عزاب کا شکار ہیں جسکی وجہ سے علاقے کی اکثریت بجلی بحران کی وجہ سے علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں ڈھاڈر کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سمیت صوبائی وزیرسرداریارمحمد رند سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیراتی کام میں سست روی کا نوٹس لیکر اسے باقاعدہ جلد افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔


