سوسے زائد صارفین نے ایس ایس جی سی کے اضافی بلوں کے خلاف درخواستیں جمع کرادی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کوئٹہ شہر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو اضافی بل بھیجنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے وفاقی محتسب کا عدالت میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد صارفین نے شکایتی درخواستیں جمع کر دی ہیں کیونکہ اکثر صارفین ہر ماہ بل کی ادئیگی کے باوجود ایک دم چالیس ہزار روپے بل بھیج دیئے گئے ہیں جس سے صارفین نے مجبور ہوکر وفاقی محتسب کے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایا تاکہ انصاف مل کسیں صارفین نے وفاقی محتسب کو اپنی دراخواستوں میں لکھ کر دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی انکے میٹر لیبارٹری کیلئے لے جائے اگرانکے میٹر بند پائے گئے تو انہیں ڈل جرمانہ کیاجائے اور اگر سوئی سدرن کمپنی قصور وار ہوئی تو وہ اضافی چارجز کی بجائے معمول کے مطابق بل بھیجے تاکہ انکی ادائیگی کر سکیں واضح رہے کہ ہر سال ستمبر شروع ہوتے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی اضافی بل بھیج دیتے ہیں قازکر امر یہ ہے کہ بعض علاقوں چھ چھ ماہ تک میٹر ریڈر ریڈنگ لینے کی زحمت نہیں کر تے ظاہر ہے کہ چھ کی یکمشت بل پر صارفین چیخ اٹھیں نگے ایک صارف محمد اسلم نے انتخاب کو بتایا کہ میں ریڈھی چلاتا ہوں ہر مہینے بل ادا کر تاہوں اب یکمشت40ہزار روپے کہاں سے لاؤں۔


