محسن داوڑ نے نئی سیاسی جماعت بنالی

پشاور(انتخاب نیوز)محسن داوڑ کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان، پشاور میں رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے اہم رہنماء محسن داوڑ نے اپنی الگ سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا۔ نئی جماعت میں پی ٹی ایم ‘ اے این پی اور پشتونخوامیپ کے کئی سابق رہنما شامل ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما آفرسیاب خٹک ‘ بشریٰ گوہر سمیت کئی سابق رہنما نئی جماعت کا حصہ ہونگے۔ ‘ پشتونخواہ ایس او کے مرکزی چئیرمن احمد جان سمیت پشتونخوامیپ کے کئی رہنما نئی جماعت کا حصہ بن گئے ہیں۔ محسن داوڑ نے پرہجوم پریس کانفرنس میں نئی جماعت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں