بجلی فی یونٹ ایک روپے 37تک مہنگی کر نے کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد نیپرا نے جولائی میں ایل این جی کی قلت کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ بجلی ایک روپے 37پیسے تک مہنگی ہونے کا تعین کر لیا جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 21 ارب روپے منتقل ہوں گے نیپرا کی طرف سے فیصلہ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔اسلام آباد میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمبٹ کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 46 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی،سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ پاور پلانٹس کو وقت پر ایل این جی نہ ملنا بتایا گیا۔ممبر سندھ نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔سماعت کو بتایا گیا کہ مہنگی ایل این جی کے باعث صارفین پر 9ارب 60کروڑ روپے کا بوجھ منتقل ہو گا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی کو بھی اس بات کا بہت احساس ہے کہ یہ مجوزہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت زیادہ ہے چیئرمین نیپرا نے ایل این جی ضروریات پر مبنی سالانہ پیداواری پلان کی تفصیلات طلب کر لیں تاکہ حکومت کو سفارشات بھجوائی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں