پنجاب،2لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی،بچہ قتل

لاہور: گجرپورہ میں درندوں نے دو لڑکیوں کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، سفاک ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا ء کرکے گجر پورہ کرول گھاٹی میں ایک فیکٹری میں لے جاکر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا،پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزمان تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ درندہ صفت ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا ء کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے گجرپورہ لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو گجرپورہ کرول کھاٹی فیکٹری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاگیاہے جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔راولپنڈی میں ایک اور بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل،راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد کا رہائشی ثنا اللہ گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا، تاہم بدھ کو بجے کی لاش گلزار قائد ریلوے ٹریک کے قریب سے ملی ہے۔ ائیرپورٹ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے۔مینار پاکستان پر ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اپنے ساتھی ریمبو کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں لاہور کی کیمپ جیل آئی۔ جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناختی پریڈ کرائی گئی، جیل میں قید تمام ملزموں کو گروپوں کی شکل میں عائشہ کے سامنے لایا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ شناختی پریڈ کے دوران عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف کے روبرو تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم و مدرسے کے مہتمم نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے جس پر پولیس نے ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ عدالت نے شریک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں