پنجشیر میں اپنے کمانڈروں سمیت موجود ہوں، امراللہ صالح
پنجشیر(انتخاب نیوز) بی بی سی ورلڈ کے نمائندے یلدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ امر اللہ صالح نے مجھے دیے گئے اپنے ایک آڈیو مسیج میں کہا ہے کہ وہ افغانستان کے پنجشیر میں اپنے دیگر کمانڈروں سمیت بیس میں موجود ہیں اور طالبان کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے نقصانات کا بھی اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید جنگ میں طالبان اور انہیں دونوں طرف نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں بی بی سی کے صحافی نے امراللہ صالح کی آڈیو میسج بھی جاری کی ہے
Load/Hide Comments


