مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق

پشاور:مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی کے مطابق نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں