کرونا، تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹس کی مدت میں 30جون 2020تک توسیع

اسلام آباد، کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹس کی مدت میں 30جون 2020تک توسیع کر دی گئی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نادرہ اور پاسپورٹ دفاتر کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے تمام ملکی اور بیرونی دفاتر 1000روپے فیس کے عیوض مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں، نوزائیدہ بچوں کے لئے اس آرڈر کی فیس 800روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے بعد اگر فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ موصول نہ ہوں تو اس صورت میں بیرون ملک میشنز کو مینول ایکسٹینشن جاری کرنے کی اجازت ہو گی،مینول ایکٹینشن صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں