اڈیشنل سیشن کورٹ حافظ آباد میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق
حافظ آباد: ایڈیشنل سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حافظ آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران دو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


