بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 33کیس رپورٹ

کوئٹہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 33کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31422ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 09اضلاع کوئٹہ سے 13،تر بت سے 09،مستونگ سے 04،بار کھان سے 02، خضدار، گوادر، پنجگور نو شکی اور لو رالائی سے ایک ایک رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد31422ہو گئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.65 فیصدفیصدفیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے09مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 06مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 12مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد30603ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد479ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے709ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے33افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ518کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے340اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں