ہمیں اپنے حقوق فراہم کئے جائیں، آل بلوچستان سکریپ ایسوسی ایشن
کوئٹہ؛آل بلوچستان سکریپ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سعید خان اور پریس سیکرٹری حاجی گل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمیں درخشاں اسکیم میں پلاٹ اس قیمت پر الاٹ کرے جیسے ہزار گنجی میں زمین الاٹ کرتے وقت کیا تھا جہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے اور ہم نے ان جگہوں کو خود خالی کرنا ہے تاکہ اکٹھے ہو کر ہم مشترکہ کاروبار کو فروغ دے سکیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس وقت ہم شہر کی صفائی میں پچاس فیصد کردار ادا کر رہے ہیں شہر کی ردی اور کچرے کو اکٹھا کر کے اسے چار دیواری کے اندر مختلف کیٹگریز میں تقسیم کر دیتے ہیں اور بعد میں پیکنگ میں بند کر دیا جاتا ہے، ہم نے انتظامیہ اور ماحول کے ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کو ممکن بنا دیا ہے اور وہ خود بھی ہماری کارکردگی سے خوش ہیں شہر میں اکٹھے کئے ہوئے پُرزے، گتے کے کارٹنوں کو قائم کردہ پلانٹ میں ڈال کر پیکنگ کردیتے ہیں اگر ہم جلدی گوداموں کو ٹرانسفر کردیں تو ہزاروں مزدور بیروزگار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے گوداموں میں بجلی کا سسٹم اور لیبر کا سسٹم ٹھیک نہیں ہے، سہولیات اگر ہمیں مل جائیں تو کارخانے یہاں بن سکتے ہیں، سارا سکریپ پنجاب جا رہا ہے جو بنا ہوا سامان بلوچستان آرہا ہے، کارٹن پنجاب سے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدور وں کی شکایات کا مداوا کیا جاتا ہے اچھی تنخواہ دیتے ہیں مقصد ہمارا یہ ہے کہ ہماری یونین اور مارکیٹنگ میں کوئی غلط فرد داخل نہ ہو سکے۔


