کشمیر: پولیس نے سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

کشمیر میں پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔گذشتہ دنوں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت ان کے گھر سے زبردستی لے جانے کے مناظر سامنے ا?ئے تھے۔بھارتی فوج نے علی گیلانی کے اہلخانہ پر تشدد کیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کردیا۔اہلخانہ کا مطالبہ تھا کہ علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق مزار شہداء میں کرنے دی جائے لیکن بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں حیدر پورہ قبرستان میں ان کی تدفین کردی.

اپنا تبصرہ بھیجیں