سانحہ مانگی ڈیم واقعے کے خلاف پشین و ملحقہ علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
پشین: سانحہ مانگی ڈیم زیارت واقعہ کے خلاف پشتون قومی جرگہ کے کنوینر نواب آیاز خان جوگیزئی اور آل پاٹیز کے اپیل پر پشین سمیت ملحقہ علاقوں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی، پشین شہر سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام رہا، جبکہ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کویارو کے مقام پر احتجاجاً بلاک کردیا گیا جس کے باعث بین الاقومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں تعداد میں مسافر پھنس گئے۔ ہڑتال سے پشین، چمن، خانوزئی،قلعہ عبداللہ میزئی آڈہ،سرانان ودیگرکے مابین آمدورفت معطل رہی،واضح رہے کہ دس روز قبل مانگی ڈیم واقعہ میں تین لیویز اہلکار شہید ہوئے تھے واقعہ کے خلاف زیارت کراس پر لواحقین کا آل پارٹیز رہنماوں کے ساتھ ملکر میتوں کے ہمراہ دس روز سے دھرنا جاری ہے، تاحال اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


