اوتھل، پکنک منانے والے دو نوجوان نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے ، ایک جاں بحق، ایک زخمی

اوتھل.کراچی سے پکنک منانے کنڈ ملیر آنے والے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاںبحق جبکہ ایک کو زندہ بچالیاگیاتفصیلات کے مطابق کراچی سے بس کے ذریعے اپنے دوستوں کے ہمراہ لسبیلہ کے ساحل کنڈ ملیر کے مقام پر پکنک منانے آنیوالے دو نوجوان نہاتے ہوئے سمندر کے گہرے پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک نوجوان ڈوب کر جاںبحق ہوگیا جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا نعش اور سمندر میں ڈوب کر متاثر ہونے والے نوجوان کو بس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا سمندر میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فرحان ولد عمر فاروق ساکن آگرہ تاج لیاری سے ہوئی جو اپنے دوستوں کے ساتھ بس کے زریعے پکنک منانے لسبیلہ کے ساحل کنڈملیر پر آئے تھے ہسپتال میں نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں