ملک میں 3 ہزار613 افراد کورونا وبا کا شکار،57 مریض جاں بحق
اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 613 افراد کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار613 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 57 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
ملک میں گزشتہ روز57 ہزار131 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 438 مریض وبا سے صحتیاب ہوئے۔ ملک میں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 کیسز رپورٹ جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


