طلباء کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ ہمارے اسلامی و قبائی روایات کے منافی ہے، جے یوآئی
کوئٹہؒ:جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبات کیساتھ ڈائریکٹر سید قمر الدین کے غیر اخلاقی رویہ پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مشرقی بائی پاس کیمپس کے ڈائریکٹر سید قمر الدین کا تدریب المعلمین (بی ایڈ) کلاسز کی طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ ہمارے اسلامی اور قبائلی روایات کے منافی ہے۔ دوپہر دوبجے کلاسز میں کچلاک مستونگ سمیت کوئٹہ وگردنواح اور دور دراز علاقوں کی طالبات کو معمولی تاخیر پر یونیورسٹی کے مین گیٹ کے اہر گھنٹوں کھڑا کرنا بدترین بداخلاقی اور بچیوں کی تذلیل ہے، اسی طرح ڈائریکٹر کا بچوں کی کلاسز میں جاکر ان کو بلاوجہ تنگ کرنا ناقابل برداشت عمل ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس سلسلے میں والدین نے شکایت بھی کی کہ دوبجے کے وقت کوئٹہ کی تمام شاہراہوں میں رش کے باعث تاخیر ممکن ہے مگر موصوف بچیوں کے والدین کے ساتھ بھی بداخلاقی سے پیش آیا ہے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے گورنر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ موجودہ ڈائریکٹر کے غیر مناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کریں ایسا نہ ہو کہ عوام اور بچیوں کے والدین کوئی اقدام اٹھائیں ترجمان نے واضح کیا کہ اگر اس کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو جمعیت علماء اسلام سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھے گی۔


