تعمیر و ترقی میں تعلیم و خواندگی کا بڑا دخل ہے، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوموں کی اصلاح،تعمیر و ترقی میں تعلیم و خواندگی کا بڑا دخل ہے۔ تعلیم ہی انسان کو شعور و زانتکار بناتی ہے اور زیورِ تہذیب و تمدن سے آ راستہ کرتی ہے۔ جو قومیں تعلیم میں پیچھے رہ جاتی ہیں وہ اقوام عالم میں اپنی عظمت و وقار کھو دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کی اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک کے ریاستی اغراض و مقاصد میں تعلیم کو اولین حیثیت حاصل ہے۔ دستور پاکستان کے آرٹیکل 25A- کے تحت حکومت پاکستان بھی اس بات کی پابند ہے کہ ریاست 5 سے 16 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو لازمی اور مفت تعلیم مہیا کرے اور وہ تمام وسائل و اسباب مہیا کرے جو ایک فرد کی ذہنی سطح کو بڑھانے اور علم و شعور کو اجاگر کرنے کے لیے درکار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں