حکومت اگر اجازت دے تو ایک ہزارنوجوانوں کا قافلہ ٹرالرمافیا کے خلاف مذاحمت کیلئے تیار ہے،مولانا ہدایت الرحمان

گوادر : جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کہاہے کہ غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لئے حکومت ہر ماہی گیر کو لائسنس شدہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دے،انہوں نے کہاکہ کہ حکومت اگر اجازت دے تو ایک ہزارنوجوانوں کا قافلہ ٹرالرمافیا کے خلاف مذاحمت کے لیئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ساحل کنارے آباد ماہی گیروں کو اب اپنے حقوق کے حصول کے لیئے متحدہونا ہوگا اورماڑہ سے لیکر جیونی تک تمام ماہی گیر ٹرالر مافیا کے خلاف یکجاہ ہوکر اپنے سمندری حدودکو غیرقانونی ٹرالنگ کے سے پاک کریں انہوں نے کہاکہ اگر ضلع گوادر کوسمندر کو غیرقانونی ٹرالنگ سے پاک نہیں کیا گیا تو ماہی گیر ایک مہینے تک مکران کوسٹل ہائی پر دھرنا دیکر اُسے بند کردینگے کیونکہ اب ماہی گیر بہت تنگ آچکے ہیں ہم سے ہمارا روزگار چھین لیا گیا ہے ہمارے نوجوان زہنی ازیت کا شکار ہوچکے ہیں اور ہماری مائیں بہنیں آج سڑکوں پر بیٹھ کر دھرنادینے پر مجبور ہوچکی ہیں یہ اب ہمارے غیرت کا مسلہ بن چکا ہے اور اپنی غیرت کے لیئے ہم اپنا سرتک قربان کرنے کے لیئے گریز نہیں کرینگے انہوں ے کہاکہ ہمارے ماہی گیروں کاسمندر آتے اور جاتے وقت توہین کیا جاتا ہے انہیں بے عزت کیا جاتا ہے اب ہم اس زلت کی زندگی سے بیزار ہوچکے ہیں ہمیں یکجاہ ہونا ہے اور ہم ٹرالر مافیا کو ضرورشکست دینگے تمام ماہی گیرجدوجہد کے لیئے تیار ہوجائیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان گوادر کے ماہی گیروں کے ساتھ ہے جب تک سمندر غیرقانونی ٹرالنگ سے پاک نہیں ہوگا ہم سکون سے اپنے گھروں میں نہیں رہے سکتے انہوں نے کہاکہ جس دن حکومت اور محکمہ فشریز بلوچستان نے یہ اعلان کیا کہ غیرقانونی ٹرالنگ کا کنٹرول ان کے بس سے باہر ہے تو ضلع گوادر میں ایک ہزارنوجوانوں کا قافلہ ٹرالر مافیا کو سمندر برد کرنے کے لیئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیئے ہر ماہی گیر کو لائسنس شدہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دے انہوں نے کہاکہ ٹرالر مافیا کو سمندر برد کرنے کے لیئے غیرت مند ماہی گیر ابھی بھی موجود ہیں جو ٹرالر مافیا کو نیست ونابود کرسکتے ہیں اور اپنے سمندر کو ڈاکوؤں کے چنگل سے چھڑائینگے اور جماعت اسلامی ماہی گیروں کے ساتھ ہیں مولویوں جب افغانستان میں امریکہ کو تباہ کرسکتے ہیں تو ٹرالرمافیا ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ترقی کے نام پر ہمیں دھوکہ دیا جارہا ہے ضلع گوادر کو سینگاپور بنانے والے بتائیں کہ کیا سینگاپور میں پانی اور بجلی گوادر کی طرح موجود نہیں ہے کیا سینگاپور کے لوگ اسی طرح زلیل وخوار ہیں وہ ترقی جس میں ہماری تذلیل ہواُس ترقی کو پنجاب لے جائیں انہوں نے کہاکہ سمندر یہاں کے ماہی گیروں کی ملکیت ہے اور یہ سرزمین ہماری میراث ہے آج بلوچ خواتین سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں اور یہ احتجاج موٹروے اور اوریجن ٹرین کے لیئے نہیں ہے بلکہ روزگار کے لیئے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں