دالبندین، مختلف واقعات میں 7افراد زخمی

دالبندین(نامہ نگار)مختلف واقعات و حادثات میں 7 افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پدگ کے علاقے چارسر میں زمین کے تنازعے پر ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے تصادم کے دوران لاٹھیوں اور چاقووں کا آزادانہ طور استعمال کیا گیا تینوں زخمی افراد علاج کی غرض سے کوئیٹہ منتقل کر دئیے گئے علاوہ ازیں داود آباد کے مقام پر تعمیراتی کام کے دوران چھت سے گر کر ارباب علی نامی مستری گر کر شدید زخمی ہوا۔ جبکہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار زمباد گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جبکہ دوسرے واقع میں راہگیر سمیت ایک اور موٹر سائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں