ایران خلیج فارس میں خطرناک عوامل سے باز رہے، امریکا

واشنگٹن:امریکا نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ وہ خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کے ساتھ خطرناک و اشتعال انگیر چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔ اطلاع ہے کہ گزشتہ روز تقریبا گیارہ ایرانی بحری جہاز سمندر میں امریکی بحری جہازوں کے کافی قریب سے انتہائی تیری سے گزرے۔ امریکی حکام کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت امریکی جہاز بین الاقوامی سمندری حدود میں تھے۔ فوری طور پر تہران حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں