چین میں زور دار ددھماکہ، 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

بیجنگ: چین میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت اچانک زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے ساتھ ہی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ اپارٹمنٹ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو باہر نکالا۔ 20 کے قریب افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 5 شدید زخمی ہیں جب کہ بقیہ افراد کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران کافی مالی نقصان ہوا۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں