سردار عطا اللہ مینگل کی تعزیت کیلئے محسن داوڑ وڈھ پہنچ گئے

وڈھ(انتخاب نیوز)این ڈی ایم کے مرکزی چیرمین آرگنائزنگ کمیٹی محسن داوڑ، بابائے بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل کے وفات پر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ محسن داوڑ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے بلوچستان حکومت نے ایک دن کے لیے صوبے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔کوئٹہ ایرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری مزمل شاہ مرکزی کمیٹی ارگنائزر ہارون خان بازئ ، احمد جان لالا ،خانزادہ شبیر کاکڑ،رحمت وطن وال ،شفیق بازئ ھیواد خان بازئ،محیب بازئ شمس خان،عنایت شاہ اور اتل خان شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں